ابنا: ڈپٹي ڈائريکٹر اسکولز ابرار احمد جيسے ہي شاوکشاہ روڈ پر نظامت تعليمات اپنے دفتر پہنچے وہاں دفتر کے قريب پہلے سے موجود دو مسلح افراد نے ان کي گاڑي پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں وہ زخمي ہوگئے تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہوتے ايک مبينہ حملہ آور پر گاڑي چڑھا دي جس کے نتيجے ميں وہ زخمي ہوگيا اور بعد ميں زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہي ہلاک ہوگيا،زخمي پٹي ڈائريکٹرکو سي ايم ايچ منتقل کردياگيا جبکہ ہلاک ہونے والے مبينہ حملہ آور کي لاش سول اسپتال منتقل کردي گئي، واقعہ کے بعد پوليس موقع پر پہنچ گئي، پوليس کے مطابق حملہ آور سے دو نائن ايم ايم کي پسٹل بھي برآمد ہوئي ہيں،واقعہ کي مزيد تحقيقات جاري ہيں.
.......
/169